11ماہ کے بچے کے حلق میں پھنسی مچھلی ،ڈاکٹروں نے مشقت کے بعد نکالا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔گیارہ ماہ کا بچہ ایک ساری مچھلی کونگل گیاتھا،جسےسانس کی تکلیف کے باعث یہاں کے سرجی اسپتال میں داخل کیاگیا۔بچے کے گلے میں پھنسی گیارہ سنٹی میٹر لمبی مچھلی کو نکالنے کیلئےڈاکٹروں کی کافی مشقت کے بعد بچے کی جان بچائی گئی۔ہونالی تعلقہ کے نیامتی کے قریب ایک گائوں کے یوگیش اور روجا کا گیارہ ماہ کا بیٹا پرتیک کھیل رہاتھا،اس دوران برتن میں رکھی ہوئی چھوٹی مچھلی کو نگل گیاتھا۔مچھلی حلق میں پھنس جانے کی وجہ سے سانس لینے میں دقت پیش آرہی تھی اور صحت بھی بگڑنے لگی ،جسے فوری طورپر شیموگہ کےسرجی اسپتال میں داخل کیاگیا،جہاں پر ڈاکٹروں نے بچے کا علاج کرتے ہوئے حلق سے مچھلی نکالنے میں کامیاب حاصل کی۔فی الحال پرتیک کی حالت میں سدھارآرہاہے۔اس علاج کو انجام دینےوالے ڈاکٹر پردیپ نے بتایاکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے ،اس سے پہلے بھی مختلف کیسس اسپتال میں آئے ہیں جس میں بچے چاکلیٹ کانگلنا،بوتل کے ڈھکن،سپاری،مونگ پھلی جیسی اشیاء نگل چکے ہیں۔انہوں نے والدین کو صلاح دی ہے کہ وہ ایسی چیزوں کو بچوں سے دوررکھیں۔