ممبئی:۔اسلامک اسکالر مفتی سلمان ازہری کی تقریر پر گجرات میں تنازعہ کھڑا کرتے ہوئے جس طرح کی گرفتاری ہوئی تھی،اُس گرفتاری کے بعد آج اُنہیں ضمانت مل چکی ہے۔اطلاعات کے مطابق آج جونا گڑھ کی مقامی عدالت نے اُنہیں ضمانت دی ہے۔ممبئی میں رہنے والے مفتی سلمان ازہری جونا گڑھ سے قبل ریاست کے کچھ ضلع اور ارولی ضلع کے موڈاسا میں بھی پروگرام کیے تھے، سلمان ازہری کو ممبئی سے تین دن قبل ٹرانزٹ ریمانڈ پر گجرات اے ٹی ایس جونا گڑھ لائی تھی، اس کے بعد گجرات اے ٹی ایس نے مولانا کو جونا گڑھ پولس کے حوالے کردیا تھا، جونا گڑھ پولس مولانا کو کسٹڈی میں لے کر پوچھ تاچھ کرنے کےلیے عدالت سے ریمانڈ طلب کیا تھا، مولانا ازہری کو چار فروری کی شب گجرات اے ٹی ایس ممبئی سے گرفتار کیا تھا، اس دوران ممبئی کے گھاٹکوپر علاقے میں مفتی کو حراست میں لیے جانے پر حامیوں کی بھیڑ اکٹھا ہوگئی تھی، مفتی سلمان ازہری کی گرفتاری کے خلاف جہاں ملک بھرمیں ان کے مداح شدید مذمت کررہے تھےآج ان کی ضمانت کی خبر سُن کر ان کے مداحوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
