لوک سبھا انتخابات کے بعد بھی گیارنٹی منصوبے جاری رہینگے:ڈی کے شیوکمار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔لوک سبھا انتخابات کے بعد گیارنٹی منصوبے منسوخ ہونے کی خبریں بی جے پی اور جے ڈی ایس پھیلا رہے ہیں،عوام ہرگز بھی اس بات کو لیکر پریشان نہ ہو،پارلیمانی انتخابات کے بعد بھی ان منصوبوں کو جاری رکھاجائیگا۔اس بات کااظہار نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمارنے کیاہے۔انہوں نےشیموگہ کے المّاپربھو میدان میں گیارنٹی منصوبوں سے استفادہ کررہے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانچ گیارنٹیاں پانچ انگلیوں کی طرح کانگریس پارٹی کے ہاتھوں کو مضبوط کی ہوئی ہیں،کانگریس پارٹی ذات پات ،پارٹی یاپھرمذاہب کی بنیادپر گیارنٹی منصوبوں کوجاری نہیں کیاہے،بلکہ عوام کے مفادکی خاطرگیارنٹی منصوبوں کو جاری کیاگیاہے،اس سے ضرورتمند استفادہ کررہے ہیں۔ہر مہینے دو سو یونٹ مفت بجلی دی جارہی ہے،انابھاگیہ منصوبے کے تحت پانچ کلو چاول کے عوض نقد رقم دی جارہی ہے،شکتی منصوبے کے تحت سرکاری بسوں میں خواتین کو مفت سفرکرنے کی سہولت دی گئی ہے،گروہہ لکشمی منصوبے کے ذریعے ماہانہ2 ہزار روپئے دئیے جارہے ہیں،ساتھ ہی ساتھ یواندھی منصوبے کے تحت گریجوئٹ نوجوانوں کو ماہانہ تین ہزارروپئے دئیے جارہے ہیں جس سے10 لاکھ نوجوان استفادہ کررہے ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے مزیدکہاکہ کانگریس پارٹی ذات پات کی بنیادپر سیاست نہیں کرتی بلکہ غربت کو دورکرنےا ورملک کو مضبوط کرنے کیلئے سیاست کرتی ہے۔بی جے پی کے پاس پارلیمانی انتخابات میں بات کرنے کیلئے مدعے ہی نہیں ہیں،کس صورت میں بی جے پی عوام کے درمیان جائیگی پتہ نہیں۔بی جے پی دعویٰ کررہی ہے کہ رام مندرکی تعمیر کس نے کی ہے،جبکہ رام مندرکی تعمیرمیں کانگریس پارٹی کا اہم کرداررہاہے۔ راجیوگاندھی نے سب سے پہلے رام مندرکی بنیادرکھی تھی،لیکن ہم نے کبھی بھی رام مندرکے نام پر سیاست نہیں کی ہے۔جس وقت ریاست میں بنگارپا وزیر اعلیٰ تھے،اُس دوران انہوں نے ریاست کے کسانوں کے کھیتوں میں لگے ہوئے پمپ سٹ کومفت بجلی دی تھی،لیکن ہم نے ہر گھرکو مفت بجلی دینے کیلئے اہم قدم اٹھایاہے۔کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیانے تعلیم کیلئے بجٹ میں44 ہزارکروڑ روپئے منظورکئے ہیں،یہ سدرامیا کاخزانہ ہے یہ کبھی بھی ختم نہیں ہوگا،لیکن بی جے پی لوگوں کو یہ کہہ کر گمراہ کررہی ہے کہ کانگریس حکومت کے پاس فنڈس نہیں ہیں۔اس موقع پر ریاستی وزیر برائے مدھوبنگارپا، بیلورگوپال کرشنا،بی کے سنگھ میش،شاردا پوریانائک،سابق ایم ایل سی آرپرسنناکمار،منجوناتھ گوڈا،ایم سری کانت،کلیم پاشاہ وغیرہ موجودتھے۔