کسان اور ملک کی سرحدوں کا سپاہی ملک کی دو آنکھ ہیں:کرشنا نندا بھارتی سوامی

اسٹیٹ نیوز
ہونالی:۔داونگیرے ضلع ہونالی تعلقہ کے ایکنہلی قصبہ  میں مائمبیکہ دیوی اڈہ پلاکی وتسوا کے موقع پر سبکدوش فوجیوں کے لئے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  چنگری تعلق کے قصبہ بسواپٹن کے اولڈایج ہوم کے کرشنا نندا بھارتی سوامی نے کہا کہ کسان اور سپاہی ملک کی دو آنکھ ہیں،سیاست دان ایک دوسرے پر نکتہ چینی کے ذریعہاقتدار حاصل کرنے کی فکر میں رہتے ہیں ،مگر کسان اور ملک کی سرحدوں کے محافظ اپنے زاتی مفادات سے اُوپر اُٹھ کر خدمت جو انجام دیتے ہیں یہی لوگ اصل میں ملک کے ہیرو ہیں ،کانگریس لیڈر کینگنہلی شن  مکھپا نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کے محافظوں کو اعزاز سے نوازنے کا یہ اجلاس اپنی نوعیت کا ایک مثالی اجلاس ہے ،بی سداپا نے کہا کہ اس گاؤن میں تمام مل کر اتفاق و اتحاد کے ساتھ مذہنی سماجی ترقی کو جو اہمیت دیتے  ہوئے کام کر رہے ہیں یہی وجہ ہے یہ گاؤن پوری ریاست میں ایک مثالی گاؤں کے طور پر سامنے آنے کی اصل وجہ اتفاق و اتحاد گاؤں ہی ترقی کا  ضامن ہے،وظیفہ یاب فوجی فلاحی تنظیم کے کنوینر یم واسپا نے کہا سرحد کی حفاظت کے وقت ہمارے گھر ون سے بڑھ کر ہمیں ملک کی حفاظت اہم ہوتی ہے، اس وقت ہم لوگ اپنے گھروں کی فکر سے اُوپر اُٹھ کر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنی جانوں سے زیادہ ملک کی حفاظت ہمارا مقصد ہوتا ہے،سابق ریاستی وزیر و سابق رکن اسمبلی یم پی رینوکا چاریہ، ہیچ بی منجپا ،شیوایوگی، ہیچ اے وماپتی ،یمیس پالاکشپا،ایکنہلی گرام پنچایت چیرمن گنگمہ بسوراجپا ،تنظیم صدر یم کے پرمیشورپا ،رکن رنگپا ،شمبھولنگپا ،ستیش ،بسورج ،اشوک،شیورُدرپا تپیش وغیرہ اجلاس میں شریک رہے۔