ملک میں مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ : آئی سی ایم آر

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ملک میں کورونا کی دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، حالانکہ اس کی رفتار یقینی طور پر کم ہوئی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے یہ بات کہی ہے۔ نیز انہوں نے ضلعی سطح پر کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح کی نگرانی کرنے کی بات کہی ہے۔ تاکہ مقامی سطح پر اس وبا کو روکا جاسکے اور تیسری لہر کے امکان کو بھی ختم کیا جاسکے۔و خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس وقت 75 اضلاع ایسے ہیں جہاں ہفتہ وار مثبت شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ جبکہ 92 اضلاع ایسے ہیں جہاں اب بھی مثبت شرح 5 سے 10 فیصد کے درمیان ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے 565 اضلاع ایسے ہیں جہاں یہ مثبت شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگونے کہاکہ تاہم ملک کے ایک بڑے حصے میں دوسری لہر ختم ہوچکی ہے لیکن ملک میں کوویڈ کی دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ ایسے اضلاع جہاںمثبت شرح ابھی بھی 5 سے زیادہ ہے وہاں نگرانی رکھنا بہت ضروری ہے۔ یہاں  معاشرتی دوری اور حفاظتی تدابیر کے دیگر اقدامات کے ساتھ ویکسی نیشن مہم کو تیز کرکے تیسری لہر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ آئی سی ایم آر کے ایک تحقیق کے مطابق کورونا کی ممکنہ تیسری لہر دوسری لہر کی طرح سنگین اور خطرناک نہیں ہوگی۔