کرناٹکاحکومت میں اسسٹنٹ کمشنرسے لیکر،ولیج اکائونٹنٹ کے عہدوں کیلئے عرضیاں مطلوب

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
384،گیز یٹید پروبیشنر،1000/ولیج اکائونٹنٹ،60 سیول انجینئراوراکائونٹنٹ کے عہدوں کی ہوگی بھرتیاں
بنگلورو:۔کرناٹک حکومت کی جانب سے مختلف عہدوں کو پُر کرنے کیلئے عرضیاں طلب کی گئی ہیں،چونکہ مسلم نوجوان ان عہدوں کے تعلق سے علم نہیں رکھتے انہیں چاہیے کہ وہ فوری طورپر ان عہدوں کے تعلق سے ویب سائٹ پر معلومات حاصل کریں اور بلاتاخیر ان عہدوں کیلئے عرضیاں دیں۔
384/گیزیٹیڈپروبیشنر عہدوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری
کرناٹکا پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ریاست کے384/ گیزیٹیڈپروبیشنر عہدوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے۔کے پی ایس سی کے سکریٹری (انچارج) ڈاکٹر راکیش کمارنے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔4 مارچ سے عرضیاں دینے کا سلسلہ شروع ہوجائیگا اور3 اپریل کو عرضی دینے کی آخری تاریخ ہوگی۔جنرل کیٹگیری کیلئے600 روپئے ، 2A,2B,3A,3Bکیٹگیری کیلئے300 روپئےایکس سرویس مین کیلئے50 روپئے اور ایس سی ایس ٹی،ہیانڈی کیپ کیلئے عرضی کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔5 مئی کواس کا امتحان لیاجائیگا۔حیدرآباد کرناٹکا سمیت جملہ384 عہدوں میں159 گروپ اے کے عہدے اور225 گروپ بی کے عہدوں کی تقرری ہوگی۔ڈگری یاپھر پوسٹ گریجوئٹ یاپھر اس کے برابرکی ڈگری رکھنےوالے امیدوار اس عہدے کیلئے اہل ہونگے۔کم ازکم 21 سال کی عمر ہونی چاہیے،جنرل کیٹگیری کیلئےعمرکی حد38 سال،2A,2B,3A,3B کیٹگیری کیلئے41 سال اور ایس سی ایس ٹی کیلئے43 سال کی عمر مقررکی گئی ہے۔پہلے مرحلے کے امتحان میں ملٹیپل چوائس اور دوسرے مرحلے کے امتحان میں ڈیٹیلس کاامتحان ہوگا۔ دونوں امتحان میں کامیاب ہونےوالے امیدواروں کاانتخاب انٹرویو کے ذریعے سے کیاجائیگا۔گیزیٹیڈپروبیشنری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو اسسٹنٹ کمشنر،کمرشیل ٹیکس اسسٹنٹ کمشنر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ٹریژی، ایکزیکٹیوآفیسر،ڈی وائی ایس پی،سوشیل ویلفیر آفیسر،بی سی ایم آفیسرکے عہدوں پر تقرری ہوگی۔اسی طرح سے گروپ بی میں تحصیلدار،کمرشیل ٹیکس آفیسر،لیبر آفیسر،اسسٹنٹ سپریڈینٹ جیل،ڈسٹرکٹ رجسٹرار،اسسٹنٹ ڈائریکٹرکوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ، ایمپلائمنٹ آفیسر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ ویلفیر،اربن ڈیولپمنٹ آفیسر،اسسٹنٹ ٹریژر،ڈیویژن آفیسر سکریٹریٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشیل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر تقررات کئے جائینگے۔گریجوئٹ کئے ہوئے طلباء ان عہدوں کو حاصل کرنے کیلئے پوری طرح سے کوشش کرتے ہیں تو اس کا بڑافائدہ ہوسکتاہے۔نوٹیفکیشن کیلئےkpsc.kar.nic.inپر رابطہ کیاجاسکتاہے۔
ولیج اکائونٹنٹ کیلئے عرضیاں مطلوب
کرناٹکاحکومت کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں ولیج اکائونٹنٹ کے عہدوں کیلئے عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔اس دفعہ ان عہدوں کو ولیج اڈمنسٹریرٹیو آفیسرکا نام دیاگیاہے۔اس عہدے کیلئے پی یو سی سال دوم میں کامیاب ہونا ضروری ہے،ریاست میں جملہ1000 عہدوں کیلئے یہ بھرتی کی جائیگی ۔عرضی گذارکی عمر2bکیلئے38 سال اورجنرل کیٹگیری کیلئے عمرکی حد 35 سال ہونی چاہیے۔ان عہدوں کی تقرری کرناٹکا ایگزمینیشن اتھاریٹی کے ذریعے سے کی جائیگی۔عرضی دینے کی آخری تاریخ3 /اپریل ہے اور عرضی دینے کاآغاز4 مارچ 2024 سے ہوگا۔جنرل اور 2b ,2aکیٹگیری کے امیدواروں کیلئے750 روپئے فیس اداکرنی ہوگی۔ابتدائی تنخواہ لگ بھگ40 ہزار روپئے ماہانہ ہوگی جو آگے چل کر 1 لاکھ روپئے تک ہوگی۔عرضی دینے کیلئے kea.kar.nic.inپر رابطہ کیاجاسکتاہے۔
کرناٹکا واٹر سپلائی اینڈ یوجی ڈی بورڈمیں اسسٹنٹ انجینئرکیلئے عرضیاں مطلوب
کرناٹکا واٹر سپلائی اینڈ یوجی ڈی بورڈمیں اسسٹنٹ انجینئر(سیول) کے عہدوں کو پُرکرنے کیلئے عرضیاں طلب کی گئی ہیں،جو امیدواربی ای یا بی ٹیک سیول کرچکے ہوں وہ ان عہدوں کیلئے عرضیاں دے سکتے ہیں، جملہ50 اسسٹنٹ انجینئرکے عہدوں کو تحریری امتحان کے ذریعے پُر کیاجائیگا ، ان کی ابتدائی تنخواہ43100 بیسک اور دیگر سہولیات کے ساتھ ہوگی جوکہ آگے چل کر83900 روپئے کی بیسک تنخواہ تک پہنچے گی۔عرضی گذارکی عمر جنرل کیٹگیری کیلئے35 سال جبکہ2A,2B,3Aکیلئے38 سال کی عمر ہونی چاہیے۔ان عہدوں کی تقرری مسابقاتی امتحان کےذریعے سے کی جائیگی ۔ اسی طرح سے اسی محکمے میں اکائونٹنٹ کے عہدوں کیلئے بھی عرضیاں طلب کی گئی ہیں،بی کام کئے ہوئے امیدوار اس عہدے کیلئے اہل ہونگے۔ان عہدوں کی تفصیلات kea.kar.nic.inپر دستیاب ہیں۔