دہلی:۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے 51 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ کیسزکل 12 ریاستوں میں درج ہوئے۔ ان میں سے سب سے زیادہ 22 کیس مہاراشٹرا سے آئے ہیں۔ تمل ناڈو میں ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے 9 کیسز ہیں۔ جبکہ مدھیہ پردیش میں سات ، کیرالہ میں تین ، پنجاب اور گجرات میں دو ، آندھرا پردیش ، اڑیشہ ، راجستھان ، جموں و کشمیر ، ہریانہ ، کرناٹک میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی ڈی سی کے ڈائریکٹر سوجت سنگھ نے کہاکہ اس ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے معاملات بہت ہی محدود ہیں۔ تقریبا 50 کیسز ہیں جو 12 اضلاع میں رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ گزشتہ تین ماہ میں ہوا ہے۔ یہ نہیں کہا سکتا کہ کسی ضلع یا ریاست میں اس کے بڑھنے کا رجحان ہے ،مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کے روز آٹھ ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ ان اضلاع میں ترجیحی بنیادپر ویکسی نیشن بڑھائیں جہاں بھیڑ پر قابو پانے ، وسیع پیمانے پر جانچ جیسے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ، ناول کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویرینٹ کا پتہ چلا ہے ۔ مرکزی سکریٹری صحت راجیش بھوشن نے تمل ناڈو ، راجستھان ، کرناٹک ، پنجاب ، آندھراپردیش ، جموں و کشمیر ، گجرات اور ہریانہ کو لکھے خط میں ان اقدامات کی تجویز دی ہے۔
