سال2024 میں تبدیلی لانے کے مقصدسے ہم نے بی جے پی کے ساتھ اشتراک کیاہےاوریہ اشتراک بڑے پیمانے تبدیلی لائے گا۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کیاہے۔شیموگہ پارلیمانی حلقے کے امیدواربی وائی راگھویندراکے پرچے کی نامزدگی کے دوران شرکت کرنےپہنچے ایچ ڈی کمارسوامی نے بی جے پی اورجے ڈی ایس کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ریاست میں حکومت کی ہے،یڈی یورپانے بھی حکومت کی ہے،بسواراج بومئی نے بھی حکومت کی ہے،تب نہ ریاست میں قحط پڑاتھا،نہ ہی خشک سالی پیداہوئی ہے،لیکن جب بھی کانگریس پارٹی اقتدارمیں آتی ہے تب خشک سالی پیداہوتی ہے۔کانگریس کے قدم ریاست کیلئے نامناسب ہیں۔ کمارسوامی نے مزیدکہاکہ بی وائی راگھویندرانے ضلع کی ترقی کیلئے کام کیاہے،دیہی علاقوں کو جدید منصوبوں سے آراستہ کیاہے،ضلع میں ہوائی اڈے کی تعمیر،ہائی وے کی ترقی کیلئے راگھویندراکااہم رول رہاہے۔کانگریس پارٹی نے اپنے انتخابی منشورمیں کہاہے کہ اگر پارٹی اقتدارمیں آتی ہے تو ہر خاتون کو سالانہ ایک لاکھ روپئے دئیے جائیں گے۔ملک میں75 کروڑ خواتین ان75 کروڑ خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپئے دینے کیلئے75 لاکھ کروڑ درکارہیں،جبکہ اس وقت ملک کا سالانہ بجٹ47 لاکھ کروڑ روپئے ہے،بقیہ رقم کہاںسے لائی جائے گی۔ ریاست میں خواتین کیلئے گیارنٹی دی گئی ہیں،جبکہ جو مرد شراب کو شوق کیلئے استعمال کرتے ہیں اس پر ٹیکس زیادہ کیاگیاہے۔ایک طرح سے کانگریس حکومت پک پاکٹ کررہی ہے۔ آنےوالے دنوں میں ریاست میں بی جے پی اور جے ڈی ایس مل کر حکومت کریں گے۔
