تلنگانہ میں مسلم-مخالف فساد؛ قربانی کے معاملے کو لے کر مدرسے پر بجرنگیوں کا حملہ
حیدرآباد؛ تلنگانہ کے میڈک میں بھاجپا کے ہندوتوا غنڈوں نے عیدالاضحی کی تیاریوں پر حملہ کردیا، گائے کا الزام لگا کر ہندوتوا بھیڑ مدرسے پر چڑھ دوڑی، جےشری رام کے نعروں تلے ریلی نکالی اور کئی مسلمانوں کو لاٹھی ڈنڈے اور لوہے کی سلاخوں سے زخمی کردیا اور جب ان زخمیوں کو ہسپتال میں بھرتی کیا گیا تو مسلمانوں کے خون کی پیاسی اس بھیڑ نے ہسپتال پر بھی حملہ کردیا !۔یہ سارا ننگا ناچ اتنی دیر تک ہوتا رہا لیکن پولیس نے صرف تماشا دیکھا۔ دریں اثناء میڈک کے یس پی بالاراجو نے بتایا کہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے علاقے میں امتناعی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ چار زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔
