جوا کھیل رہے چھ جواری ندی گرکرہلاک

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

وجئے پور:۔ندی کنارے بیٹھ کرجوا کھیل رہے جواریوں کو جب پولیس پکڑنے گئی تو پولیس سے بچنے کیلئے ندی میں چھلانگ لگائی جس کی وجہ سے چھ کے چھ جواری ہلاک ہوئے ہیں۔یہ واقعہ وجئے پورضلع کے کوللار تعلقہ میں پیش آیاہے۔کرشناندی کے کنارے ایک گروہ جواکھیل رہاتھا،جب انہیں پولیس کی آمدکی اطلاع ملی تو وہ خوف کے مارے کشتی میں سوارہوکرندی میں اترگئےتھے،بدقسمتی سے تیزہواکے جھونکے سے کشتی کو اُلٹ دیا،تمام جواری تیراکی سے ناواقف تھے،جس کی وجہ سے وہ ندی میں گرکرہلاک ہوئے۔اطلاع پاکراڈیشنل ایس پی شنکرکی قیادت میں ڈوبنےوالے لوگوں کی تلاشی مہم شروع کی ہے،لیکن صرف ایک لاش ندی سے برآمدہوئی ہے۔