شیموگہ : تعلقہ کےمادا پور سرکاری ہائر پرائمری اسکول میں خدمات انجام دے رہی فوزیہ ثروت قومی سطح کے ویٹ لفٹنگ مقابلوںکے لئے منتخب ہوئی ہیں ۔ فوزیہ ثروت کا یہ انتخاب گزشتہ دنوں بنگلور کے کنٹھیروا اسٹیڈیم میں منعقدہ سرکاری ملازمین کے کھیل مقابلوں میں ہوا ہے ۔ انہوںنے ریاستی سطح کے مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کیاتھا جس کی بنیاد پر انہیں قومی سطح کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ سرکاری ہائرپرائمری اسکول مادا پور میں وہ معاون معلمہ کے طورپر خدمات انجام دے رہی ہیں انکی کامیابی پر اساتذہ طبقے نے انہیں مبارکبادی پیش کی ہے ۔
