اسدالدین اویسی کے خلاف متنازعہ انٹرویو پر محمود مدنی متنازعہ انٹرویو

سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز

ملک بھر میں شدید مذمت ، علماء اور دانشوران بھی ناراض ، اویسی کے جلسوں میں جانے والوں کو مدنی نے کہا بے وقوف !

شیموگہ : مجلس اتحاد المسلمین اور اسکے سربراہ اسدالدین اویسی کے خلاف متنازعہ انٹرویو دینے پر جمیعت العلماء ہند کے مولانا محمود مدنی کی ملک بھر میں مذمت کی جارہی ہے ۔ مولانا محمود مدنی نے اپنے انٹرویو نے کہا ہے کہ اسد الدین اویسی جیسے لوگ بانٹنے والے لوگ ہیں ، وہ نفرتی بیانات دیتے ہیں انکے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔ جولوگ انکی باتوں پر تالیاں بجاتے ہیں وہ پاگل لوگ ہیں ، مجموعہ کہیں بھی جم جاتاہے ، لوگ اویسی کو اپنا لیڈر نہیں مانتے ، آج انہیں بولنے کا موقع ملا ہے اور وہ بولتے ہی رہتے ہیں ، حید ر آباد کے علاوہ وہ کہیں بھی ووٹ حاصل نہیں کرسکتے ۔ مسجدوں کی شہادت کے بیانات کو لے کر ناقابل قبول بیانات ہیں ، ہم نے انہیں صرف حید ر آباد تک محدود رہنے کی صلاح دی ہے ، انکی تقریریں نامناسب ہیں ، اگر واقعی میں مسلمان انہیں چاہتے تو وہ دوسری ریاستوں میں بھی کامیاب ہوسکتے تھے ، اویسی کی چال رضاکاروں کی تحریک کی طرح ہے ۔ اویسی ہندئووں کے خلاف نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ مسلمانوں کے خلاف ہندئووں کو بھڑکا رہے ہیں ۔ قریب ایک گھنٹے طویل انٹرویو میں مولانا محمود مدنی نے ین آر سی اور سی اے اے جیسے مدعوں پر بھی نرمی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی کو نرم طریقے سے تائید کرتے ہوئے دکھائی دئے۔ مولانا محمود مدنی کے اس بیا ن کے بعد ملک بھر میں کئی علماء ، دانشوران اور سیاستدانوں نے سخت مذمت کی ہے اور ان پر ہی الزام لگارہے ہیں کہ جمیعت العلماء کو توڑنے میں انہوںنے ہی اہم کردار ادا کیا ہے اور آج یہ ملک کو جوڑنے کی بات کررہے ہیں ۔ تنقید کرنے والے یہ تک کہہ رہے ہیں کہ مولانا مدنی نے حلال ٹرسٹ کے نام پر کروڑوں روپیے ہضم کرلئے ہیں ایسے لوگ اسدالدین اویسی جیسے قابل لیڈروں پر انگلی اٹھارہے ہیں ، وہی اسد الدین اویسی جو اکثر پارلیمنٹ میں بے دھڑک ہوکر مسلمانوں کے مسائل پر آواز اٹھاتے ہیں، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذمہ دار رکن ہیں اور ہمیشہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ ایک شخص نے ایک تبصر ہ یہ بھی کیا ہے کہ اگر جمعیت ملت کی جماعت ہے تو امیرالہند، نائب امیرالہند ،موجودہ صدر ،سابق صدر ، سمدھی بہنوئی بھانجا بھتیجانواسہ بھائ پوتا یہ عہدے صرف ان ہی افراد کا طواف کیوں کر رہے ہیں کیوں ان عہدوں پر غلطی سے بھی دم واجب نہیں ہو رہا ہے۔ ملک میں اپنے آپ کو قائد کہلانے والے مولانا محمود مدنی کی جانب سے اس طرح کا بیان نہ صرف مسلمانوں کی قیادت کو داغدار کرنے کے برابر ہے بلکہ مسلمانوں کو مسلم قائدین کے تئیں بدظن کرنے کیا جارہاہے ۔