بنگلور: ۔صحافی گئوری لنکیش کے قتل کے معاملے میں گرفتار شدہ ملزم موہن نائک پر کرناٹکا آرگنائز کرمنل ایکٹیوٹیز کنٹرولنگ ایکٹ یعنی کے کوکا کے تحت درج شدہ مقدمات کو منسوخ کرنے پر کرناٹکا ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کی ہے۔ اس سلسلے میں کرناٹکا ہائی کورٹ کے فیصلے کو غلط ٹھہراتے ہوئے گئوری لنکیش کی بہن کویتا لنکیش نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی ، جس کے بعد سپریم کورٹ نے معاملے کی سنوائی کرتے ہوئے کرناٹکا ہائی کورٹ کو نوٹس جاری کی ہے۔ کویتا لنکیش کے وکیل ،حضیفہ احمد اور ارپنا بھٹ نے سپریم کورٹ میں معاملے کی نمائندگی کرتے ہوئے معاملے ملزم موہن نائک کو 6ویں ملزم ہیں اسکے خلاف کے کوکا کو منسوخ کرنے کی بات کو لیکر سپریم کورٹ میں رجوع کیا گیا تھا۔ اس تعلق سے کرناٹکا ہائی کورٹ نے اس ملزم کو کے کووا معاملات کو منسوخ کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت دینے کی تیاری کی تھی۔ اس پر الزام ہے کہ وہ مجتبہ ملزمان کو پناہ دیتا تھا اور ملزمان کے ساتھ منظم طریقے سے مجرمانہ حرکتیں انجام دیا کرتاتھا۔ پونا میں 2013 میں نریندر ڈابولکر کا قتل ، کولاپور میں گوویندپنسارے اورکرناٹکا میں ایم ایم کلبرگی کےقتل کی واردات میں بھی ملوث تھا۔ ہائی کورٹ میں حضیفہ احمد نے دلیل دی ہے کہ ان تمام معاملات میں اس ملزم کے ملوث ہونے کے باوجود اسے رہا کرنا درست نہیں ہے۔
