اسکل ڈیویلپمنٹ کورسز: ترقی کی ضمانت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ :۔ آج کل ہر نوجوان کا یہ شکوہ ہے کہ انہیں روزگار نہیں مل رہاہے ، وہ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود انہیں اچھی نوکری نہیں مل رہی ہے ، کم تنخواہوں میں کام کرنا پڑرہاہے ، ان سب کے علاوہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، اور اس کے ساتھ ہی معاشرتی اور اقتصادی تقاضے بھی تبدیل ہو رہے ہیں۔ اسکل ڈیویلپمنٹ کورسز ان تبدیلیوں سے ہم آہنگ رہنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہیں۔ یہ کورسز نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔موجودہ دور میں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بننے کی بھی شدید ضرورت ہے۔ ٹیکنالوجی کاروبار اور دیگر شعبوں میں روز بروز نت نئی مہارتوں کا تقاضا کیا جا رہا ہے، جنہیں صرف اسکل ڈیویلپمنٹ کورسز کے ذریعے ہی سیکھا جا سکتا ہے۔ ان کورسز کی بدولت طلباء اور پیشہ ور افراد اپنے شعبوں میں مہارت حاصل کر کے معاشی اور سماجی ترقی میں اپنا حصہ اداکر سکتے ہیں۔اسکل ڈیویلپمنٹ کورسز مختلف اقسام کے ہوتے ہیں، جیسے ٹیکنیکل کورسز جس میں ویب ڈویلپمنٹ، پروگرامنگ، گرافک ڈیزائن، وغیرہ شامل ہیں۔ کاروباری کورسز میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، فری لانسنگ، انٹرپرینیورشپ شامل ہیں۔اسکل کورسز میں الیکٹریشن، ویلڈنگ، میکینکس، ایرکنڈیشننگ، ہیچ وی اے سی ، یم ای پی وغیرہ ہیں۔ سافٹ اسکلز کی بات کی جائے تو کمیونیکیشن، لیڈرشپ، ٹیم ورک جیسے کورسس کا آج ڈیمانڈہے ۔ اسکلڈ پرسن کو مقامی او انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہتر روزگار ملتا ہے۔ جبکہ صرف تعلیم یافتہ افراد کے لئے روزگار ملتا بھی ہے تو وہ ایکسپرٹ بننے تک بڑی محنت کرتے رہتے ہیں، اسکلڈپرسنس فری لانسنگ اور کاروبار کے ذریعے سیلف ایمپلائڈ بن سکتے ہیں۔ اسکلڈ پرسنس ملک کی اکانومی کو مضبوط کرتےہیں۔اسکل ڈیویلپمنٹ کورسز کے فروغ میں کچھ چیلنجز زبھی ہیں، جیسے تعلیمی اداروں میں سہولیات کی کمی اور طلباء میں شعور کی کمی ہے لیکن ان چیلنجز کو حل کرنے کے لیے حکومت اور پرائیویٹ اداروں کو مل کر کام کرنا شروع کرچکے ہیں ۔ضرورت ہے۔ مزید جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن کورسز کے ذریعے بھی اسکلز سیکھنے کے مواقع ہیں ۔مختصر یہ کہ اسکل ڈیویلپمنٹ کورسز وقت کی ضرورت ہیں اور ان کے فروغ سے نہ صرف افراد بلکہ معاشرہ بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ ان کورسز کو حاصل کرتے ہوئے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل لیں اور بے روزگاری کارونا چھوڑیں ۔