کورونا سے 50 فیصد اموات صرف دو ماہ میں

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔ ہندوستان دنیا کا تیسرا ایسا ملک بن گیا ہے، جہاں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے،جمعہ کو یہ تعداد 400312 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ میں سب سے زیادہ 620645 اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ برازیل میں 520189 اموات ہوئی ہیں۔ ہندوستان میںدو لاکھ یعنی 50 فیصد اموات گذشتہ 66 دنوں میں ہوئی ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر نہ صرف تیزی سے پھیلی بلکہ یہ سب سے زیادہ مہلک بھی ثابت ہوئی۔ کورونا سے اموات کے کیسز دو سے تین لاکھ تک محض 26 دن میں پہنچ گئے۔ جبکہ تین سے چار لاکھ تک پہنچنے میں 40 دن لگے ہیں۔ ان 66 دنوں میں روزانہ اوسطا 3 3 ہزار سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ جبکہ پہلی دو لاکھ اموات 412 دن میں ہوئی اور روزانہ اوسطا تقریباً 488 رہی۔ رپورٹ کے مطابق 2 اکتوبر 2020 کو ہندوستان میں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر کے 100842 ہوگئی تھی اور 27 اپریل کو یہ تعداد دو لاکھ سے بڑھ کر 201187 ہوگئی تھی۔ 23 مئی 2021 کو یہ تعداد 303720 تھی۔ جبکہ 2 جولائی 2021 کو یہ تعداد چار لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔