ریاست میں کوروناکی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں شروع

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے بتایا کہ ریاست کے 114 پسماندہ طلبا کو 791 آکسیجن کنسنٹریٹر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ اطلاع گیو انڈیا فاؤنڈیشن کے ذریعہ سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن کنسنٹریٹرتقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے دی اور کہا،وبائی امراض کی تیسری لہر کا سامنا کرنے کی تیاری کے حصے کے طور پر114 انتہائی پسماندہ تعلقہ جات میں سرکاری اسپتالوں کو آکسیجن کنسنٹریٹر دیئے جائیں گے۔اس میں 106 لیٹر کی گنجائش کے حامل کنسنٹریٹراور 56 لیٹر کی گنجائش کے ساتھ 226کنسنٹریٹر ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر اور ریاست کی کوویڈ ٹاسک فورس کے چیف ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے کہا 26/ جون کو شروع کیا گیا آکانکشا سی ایس آر پورٹل 229 محکمہ صحت کی ضروریات کے لئے وقف ہے۔کروڑروپے کا طبی سامان مہیا کیا گیا تھا اور 136 ڈونرز نے اندراج کیا ہے اس پورٹل کے ذریعے اور مطلع کیا کہ اب تک 21 زمروں کے اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں۔ اس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک 47 کروڑ روپے مالیت کے آکسیجن کنسنٹریٹر دے چکے ہیں۔