سرکاری او ایم آر شیٹ پر نجی اسکول کا اشتہار قانون کی مخالفت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: ۔ایس ایس ایل سی امتحان کے سلسلے میں طلباء کو دئے گئے ماڈل اوایم آرشیٹ میں نجی اسکول و کالجوں سے متعلق اشتہارشائع کیا ہے اسکی مذمت کرتے ہوئے اس تعلق سے ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کارپوریٹر ایچ سی یوگیش کی قیادت میں ضلع انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح پرتقسیم کئے گئے ایس ایس ایل سی امتحانات کے تعلق سے طلباء کو دئے گئے ماڈل سوالیہ پیپر یعنی (او ایم آر شیٹ) پر نجی اسکول اورکالج سے منسلک اشتہارشائع ہونا کئی طرح کے شبہات پیدا کررہا ہے۔ ایچ سی یوگیش نے سوال کیاکہ کیا نجی اسکول اورکالجوں کا اشتہار بھی خود حکومت ہی شائع کررہی ہے؟۔ انہوں کہا کہ ضلعی سطح پر جملہ 22 ہزار طلباء امسال ایس ایس ایل سی کا امتحان تحریر کرنے والے ہیں۔ اس دفعہ امتحان میںملٹی پل آپشنل سسٹم اپنایا جارہا ہے۔ او ایم آر شیٹ میں پہلی دفعہ یہ طلباء امتحان لکھنے جارہے ہیں۔ اس لئے طلباء کو اس کو سمجھنے میں کسی طرح کی پریشانی یا الجھنوں کا سامنا نہ کرنا پڑےاس کیلئے ماڈل اوایم آر شیٹ کو تیار کیا گیا ہے ۔ لیکن اس شیٹ کے پچھلے حصے پر نجی اسکولوں اور کالجوں کے اشتہار ات کا شائع ہونا تنقید کا نشانہ بنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکارکی جانب سے تقسیم کئے جارہے او ایم آر شیٹ میں نجی اسکولوں کا اشتہار موجود ہونا یہ قانون کے خلاف ہے۔ ضلع انتظامیہ کو اس جانب فوری اقدامات اٹھانے پر دبائو ڈالاگیا ۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر دیویندرپا، کے رنگناتھ، گریش، شرت کمار، پروین کمار وغیرہ موجودتھے۔