بنگلورو:۔کوویڈ19کی وجہ سے ریاست میں ایس ایس ایل سی کے امتحان کو محدود کرنے کیلئے جو نیا طریقہ رائج کیاگیاہے اُس طریقے کے مطابق طلباء کو آسانی فراہم کرنے کیلئے ایس ایس ایل سی کاپریپٹیری کا امتحان ضلعی سطح پر منعقد کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں،لیکن ان امتحانات میں اردو میڈیم کے طلباء کو کل اُس وقت شدید جھٹکا پہنچا جب امتحان کے مقررہ وقت سوالات کا پرچہ ہی نہیں تھا۔دراصل8جولائی کو ضلعی سطح پر ایس ایس ایل سی کے پریپٹیری امتحانات منعقد کئے گئے تھے،یہ امتحانات سبجکٹس پر منحصر تھے،جس میں سائنس،سماجی سائنس اور میاتھس کے پرچے کو ایک ہی پرچے میں شامل کرنا تھا۔اطلاعات کے مطابق اس پرچے کو تیارکروانے کی ذمہ داری شیموگہ بی ای او کو دی گئی تھی،مگر محکمہ کے بی ای او،ڈی ڈی پی آئی اور اردو ای سی او کی لاپرواہی کی وجہ سے امتحان کے دن صبح10.30 بجے سوالیہ پرچہ دینے کے بجائے تاخیر سے پرچہ تیارکیاگیا۔اس کے بعد بچوں کو تقریباً12 بجے سوالات کا پرچہ پہنچا۔سب سے بڑ ا سوال یہ ہے کہ کیا واقعی میں اردو میڈیم کے تعلق سے محکمہ تعلیم عامہ سنجیدہ ہے اور کیا اردو میڈیم شعبے کے افسران ذمہ دار ہیں؟،کیا اس سلسلے میں کراٹا جیسی تنظیموں کی جانب سے آواز نہیں اٹھائی جاسکتی تھی؟خیر اس بات کی ہے کہ ضلعی سطح کے سوالات کے پرچے کوتاخیر سے پہنچانے کیلئے ذمہ دار اہلکاروں پر کارروائی ہونی چاہیے۔
