ڈاکٹر دھننجئے سرجی۔ ایم بی بی ایس (ایم ڈی) : ایک ایسا نام جو صرف شیموگہ میں ہی جانا پہچانا نہیں بلکہ پوری ریاست میں مشہور ہے۔ڈاکٹردھننجئے سرجی شیموگہ میں سرجی اسپتال کے ذریعہ سے جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے اوریہ غیر معمولی کام ہے۔ ہردن ہزاروں بچے یہاں پر علاج حاصل کررہے ہیں اورہزاروں بچے شفایاب ہوکر جارہے ہیں۔ ڈاکٹرسرجی صرف عام بچوں کیلئے ڈاکٹر نہیں بلکہ ایسے بچے جو اسپیشل بچے کہلاتے ہیں انکے لئے بھی ٹریننگ سنٹر بناکر انکی زندگیوں کو بہتربنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انکی خاصیت یہ ہے کہ یہ اپنے پیشےکو بزنس کی شکل میں نہیں بلکہ خدمت کے جذبے سے انجام دے رہے ہیں ۔ روزانہ سینکڑوں مستحق بچوں کیلئے وہ بے حد رعایت سے علاج کرتے ہیں اور مشکل حالات میں مریضوں کی مدد کرتے ہیں۔ انکی ان خدمات پر اہل شیموگہ کو فخر ہےاورانہیں اہل شیموگہ کی طرف سے اعزازسے نواز اگیاہے۔
