بنگلورو:۔ ریاستی وزیر برائے پرائمری وسکنڈری تعلیم ایس۔ سریش کمارنے آج کہاکہ ریاست کے تمام اسکولوں میں کنڑا ایک زبان کے طور پر لازمی سکھانی چاہئے اس معاملہ میں کسی طرح کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ سی بی ایس سی، آئی سی ایس ای اور دیگر نصاب پڑھانے والے اسکولوں میں بھی کنڑا ایک زبان کے طور پر لازمی سکھانی چاہئے۔ اس معاملہ میں کسی بھی طرح کی سیاست قابل قبول نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بیرونی ریاستی کے افرادکو بھی ریاست میں اپنی سروس کے دوران کنڑا پڑھنا اور لکھنا سیکھنا ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں ریاست بھر میں غیر کنڑی گاس کو کنڑا سکھانے کی مہم شروع کی جائے گی۔اس سلسلہ میں کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صدر نے آج سریش کمار سے ملاقات کرکے کنڑا کو تمام اسکولوں میں لازمی قرار دینے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ ریاست کرناٹک میں کسی بھی میڈیم کے اسکول کیوں نہ ہوں وہاں ایک زبان کے طور پر کنڑا پڑھانا لازمی ہے۔ بیرونی ریاستوں سے کرناٹک آنے والے سرکاری افسروں کو بھی کنڑا سکھانا ضروری ہے۔ بیرونی ریاستوں سے کرناٹک میں مقیم والدین ان کے بچوں کو کنڑا سکھانے کی مخالفت کی بجائے ریاستی حکومت کی پالیسی کا احترام کرنا چاہئے۔ اپنے بچوں کو کنڑا سیکھنے پر آمادہ کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔
