شیموگہ:۔کرناٹکا راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن تعلقہ شاخ شیموگہ کی عرض داشت پر شیموگہ کارپوریشن کی مئیرسونیتا انّپّا اور نائب میئر آر شنکرنے سرکاری اردو ہائیر پرائمری اسکول ٹیپو نگر – بی کا معائنہ کر کے اسکول میں پانی کی فراہمی کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی۔ ساتھ ہی ساتھ اسکول کے احاطے میں باقی مرمتی کام کے متعلق بھی اٗمید دلائی کے جلد مکمل کیا جائیگا۔ اس موقع پر اسکول کی جانب سے میئر سونیتا انپا کے ہاتھوں صحن میں شجر کاری کی گئی۔ اسکول کی جانب سے میئر اور نائب میئر کا اعزاز کیا گیا۔بی آرسی کوآرڈینیٹر برہان الدین چوپدار ،اردو ای سی او سید مستفیض الحسن ، کراٹا کے تعلقہ صدر سید پرویز ،سیکرٹری عمران خان سی آرپی ،منصور احمد ،میر معلمہ شفیع نازاور معاوین معلمین موجود تھے۔
