اویسی اور بی جے پی ایک ہی سکہ کے دو پہلو ہیں: منور رانا

سلائیڈر نیشنل نیوز
لکھنؤ: معروف شاعر منور رانا ایک بار پھر اپنے بیان سے سیاسی اتر پردیش کی سیاست میں گرمی پیدا کر دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ آئندہ سال اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اگر یوگی آدتیہ ناتھ مجلس اتحادالمسلمین سربراہ اسد الدین اویسی کی وجہ سے وزیر اعلیٰ بنتے ہیں تو وہ اس ریاست کو چھوڑ دینگے۔ منور رانا نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ اویسی اور بی جے پی دراصل ایک ہی سکہ کے دو پہلو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دنیا کو دکھانے کیلئے ایک دوسرے سے لڑتے ہیں لیکن حقیقت میں اویسی ووٹوں کو اس طرح پولرائز کرتے ہیں کہ اس کا فائدہ بی جے پی کو پہنچتا ہے۔منور رانا نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر یوپی کے مسلم اویسی کے جھانسے میں آکر ان کی پارٹی کو ووٹ کرینگے تو ایسی صورت میں کوئی بھی یوگی آدتیہ ناتھ کو اترپردیش کا دوبارہ وزیر اعلی بننے سے نہیں روک سکے گا۔