دسویں جماعت طلباء کو سینڈ آف;پوری لگن سے طلباء امتحان میں حصہ لیں : سید سیف اللہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے :۔شہر کے ملت تعلیمی ادارے میں دسویں جماعت کے طلباء کیلئے سینڈ آف کا اہتمام کیا گیا، اجلاس کے افتتاح کے بعد ادارے کے اعزازی سکریٹری سید سیف اللہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ملک قوم کا مستقبل اور اپنے والدین کا خواب ہوتے ہیں والدین کے خواب پورے کرتے ہوئے اپنا اور ملک و قوم کا مستقبل سنوارنا طلباء کا فرض ہوتا کل سے ہونے والہ دسوین جماعت کے امتحان میں اپنی محنت کا پھل حاصل کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ طلباء اپنی پڑھائی پر پوری توجہ دین اور پڑھے ہوئے اسباق کو اپنے ذہنوں میں محفوظ رکھتے ہوئے اپنے ذہین کو منتشر کئے بغیر امتحان میں پوچھے گئے سوالوں کاصحیح  جواب تحریر کرتے ہوئے اپنی محنت کا پھل پورہ اصولنے کی کوشش کرین جس سے خود آپ کی یعنی طلباء ۔ والدین ۔ ملک اور قوم کا مستقبل روشن کرنے کی کوشش کریں۔ نائب پرنسپل ذاکر حسین نے امتحان میں ضروریات کی تفصیل بتائی ۔ جی یس ناگراج نے امتحان کے نئے پیاٹرین سے طلباء کو آگاہ کرایا ۔ شیرین جان ۔ زاہدہ ۔ تنویر ۔ وغیرہ شریک رہے اجلاس میں شرکاء کا استقبال شکیل احمد اور شکریہ آفرین نے ادا کیا ۔