دہلی :۔ملک کے معروف میڈیا کمپنی دینک بھاسکر گروپ کے دفاتر پر انکم ٹیکس نے چھاپے ماری کی ہے، پورے معاملے کی جانکاری رکھنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ چھاپے ماری ٹیکس چوری کے معاملوں کی جانچ کےلیے کی گئی ہے۔ اس کے تحت آئی ٹی شعبے کی ٹیم نے دہلی، گجرات، مدھیہ پردیش، ممبئی اور راجستھان میں موجود دینک بھاسکر گروپ کے دفاتر اور مالکان کے گھروں میں چھاپے مارے ہیں۔ آئی ٹی کی جانب سے یہ اطلاع فراہم نہیں کی گئی ہے کہ یہ چھاپے ماری کس معاملوں میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ کن کن دفاتر میں ریڈ ڈالی گئی ہے،کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سورجے والا نے ٹوئٹ کیا کہ “ریڈ جیوی جی، پریس کی آزادی پر بزدلانہ حملہ! آپ “ریڈ راج” کے ذریعہ جمہوریت کی آواز کو نہیں دبا سکتے ہیں۔ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ ‘دینک بھاسکر اخبار اور بھارت سماچار نیوز چینل کے دفاتر پر انکم ٹیکس کا چھاپہ میڈیا کو دبانے کی کوشش ہے۔
