شہرکے فوجی پاک میں کارگل وجئےدیوس کاانعقاد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:شہر کے فوجی پارک میں اکھیلا کرناٹکا کے سابق فوجی اسوسیشن کی جانب سے آج کارگل دیوس منایا گیا۔ ترنگا لہراتے ہوئے شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی ۔پارک میں بنے فوجیوں کے مجسمے کو پھول چڑھاتے ہوئے وجئے دیوس کو یاد گار بنایا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئےضلع پنچایت سی ای او ایم ایل ویشالی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ہندوستانی فوج میں بھرتی ہوکر ہمارے ملک کی حفاظت کرنے کیلئے آگے آنا چاہئے۔ کارگل کی جنگ ایک سبق آموز جنگ ہے، ان لوگوں کیلئے جو دوسرے ملک پرقبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے ملک میں گھس کر ہماری سرزمین پر قبضہ کرنے والے پاکستانیوں کی جرت کو ملک کے فوجی جوانوں نے اچھا سبق سکھایا تھا۔ اسی دن کو ہم کارگل وجئے دیوس کے طور پر مناتے آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج ہی کے دن یعنی 26 جولائی سن1999 کو کارگل کی جگہ پر پاکستانیوں نے اپنا قبضہ کرلیا تھا ۔ ہندوستانی فوجیوں نے مسلسل 60 دنوں تک پاکستانی فوج کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے اسی دن اپنی جیت کا پرچم لہرایا ہے۔ اسی دن کو ہم تمام گارکل وجئے دیوس کی شکل میں مناتے ہیں ۔