شیموگہ:۔گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ آف ساگراور کارگل نے سال 2021-22 میں داخلے کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔محکمہ کی ویب سائٹ کے ذریعہ آن لائن عرضی داخل کرنے کی پہلی تاریخ 27 جولائی اور آخری تاریخ 28 اگست بتائی گئی ہے۔ساگرتعلقے کی گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میںالیکٹریشن ، الیکٹرانک میکانک ، فٹر ، آئی سی ٹی ایس ایم ، ایم ایم وی ،میکانک ڈیزل کورس،میں داخلوں کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے۔ان کورسس میں داخلہ لینے کیلئے طلباء کا ایس ایس ایل سی کامیاب ہونا چاہئے اور ویلڈراور ڈریس میکنگ پروفیشن میں تربیت حاصل کرنے کے لیے آٹھویں کلاس پاس ہونا لازمی ہے۔ اسی طرح کار گل میں واقع گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، کارگل کیلئے الیکٹریشن ، فٹر کیلئے درخواست دے سکتے ہیںمزید معلومات کیلئےان موبائل نمبرات پر رابطہ کریں 7975263812 ، 9480329491 یا براہ راست کالجوں میں رجوع ہوں ۔
