آگمبے:ڈرائیور کا کنٹرول کھوجانے کی وجہ سے بھاری سامان سے لدا ہوا ایک ٹرک گھاٹی میں گرنے کی کدار کھڑارہا۔ یہ واقع آج آگمبے گھاٹ کے 6 اور7 ویں کراس کے درمیان پیش آیا ہے۔آگمبے گھاٹ کے 6 ویں اور 7 ویں کراس میں ٹرک کو موڑنے کی کوشش میں ڈرائیور نے کنٹرول کھودیا اور ٹرک سیدھے سڑک کےکنارےبنی ہوئی لوہے کی چھوٹی دیوار پر چڑھ کررک گیا۔ سنگین صورتحال میں کھڑا ہوا یہ ٹرک ایک بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ شیموگہ سے دھان لدا ہوا یہ ٹرک منگلور جارہا تھا۔ حادثے میںڈرائیور اور کلینر کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ٹرک کاآدھا حصہ سڑک پر توآدھا حصہ کھائی کے کنارے لٹکا ہوا تھا۔ لوہے کی مضبوط دیوار ہونے کی وجہ سے یہ ٹرک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیاہے۔ آگمبے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
