گزشتہ سال 3.66 لاکھ سڑک حادثات میں تقریبا 1.32 لاکھ افراد کی جان گئی: حکومت

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔ ملک میں سال 2020 میں 366138 سڑک حادثات ہوئے جن میں 131714 افراد ہلاک ہوئے۔یہ معلومات مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے روڈ سیفٹی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ملک کے اندر 2284 کلومیٹر قومی شاہراہیں تعمیر کی گئی ہیں۔گڈکری نے کہا کہ سال 2021-22 میں کل 12000 کلومیٹر قومی شاہراہوں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔