بنگلورو:۔ایک طرف بی جے پی سیاسی حلقے میں کنبہ پروری کو بڑھاوا دے رہی ہے تو دوسری جانب تجارت،افسر شاہی میں بھی اپنوں کوہی پوری اہمیت دے رہی ہے۔جس کی تازہ ترین مثال یہاں کے بنگلورومیسور ایکسپریس ہائی وے کی تعمیراتی کام کا ٹھیکہ بی جے پی کے سینئرلیڈرومرکزی وزیربرائے ٹرانسپورٹ قومی شاہرہ نتن گڈکری کے داماد کو دیاگیاہے۔اطلاعات کے مطابق نتن گڈکری کے داماد(رشتہ دار) کی ملکیت والی دلیپ بلڈ کان نامی کمپنی کو یہ ٹھیکہ دیاگیاہے۔پہلے اس تعمیراتی کام کا خرچ7600 کروڑ روپئے طئے کیا گیاتھا،لیکن کوویڈکے بعد دوبارہ ٹینڈرکئے جانےپر اس کیلئے11000 کروڑ روپئے کا خرچ طئے کیاگیاہے۔اس سے واضح ہورہاہے کہ آخر بی جے پی کیسے کنبہ پروری کو بڑھاوادے رہی ہے اور کس طرح سے دیش کولوٹ رہی ہے۔
