شیموگہ:۔یہاں کے31ویں وارڈکے الیاس نگرچھٹویں کراس کی سڑک جو کیچڑ سے بُری طرح بدحال ہوچکی تھی اور نہ صر ف سواریوں کا آناجانامشکل ہوگیاتھا،بلکہ پیدل آنے جانے کیلئے بھی لوگوں کو مشکلات اٹھانی پڑرہی تھی،ایسے میں مقامی کارپوریٹر کو بارہامطلع کئے جانے کے باوجود یہاں ترقیاتی وتعمیراتی کام پر توجہ نہیں دی گئی،جس کی وجہ سے پریشان حال لوگوں کی مددکیلئے یہاں کے مقامی سماجی کارکن ایس اے سرویس اسٹیشن کے مالک سید اسماعیل نے خودہی سڑکی کی مرمت کا بیڑااُٹھایا۔سید اسماعیل نے اس سڑ ک کی مرمت کیلئے اسمارٹ سٹی کے ذمہ دار اشون کی مددلیکر سڑک کی تعمی عارضی مرمت کروائی گئی۔جو کام پچھلے تین سالوں سے کارپوریٹر لکشمما شنکر نائک نے نہیں کیاتھا،اس کام کو مقامی لوگوں کو انجام دیناپڑا۔واضح ہوکہ مسلم علاقوں میں تعمیراتی وترقیاتی،پاکی صفائی اور مرمتی کام انجام دینے کیلئے بی جے پی زیر اقتدار کارپوریشن میں کسی بھی طرح کے اقدامات اٹھائےنہیں جارہے ہیں اور نہ ہی اس جانب توجہ دینے کیلئےبی جے پی کے اراکین دلچسپی دکھا رہے ہیں۔غورطلب بات یہ ہے کہ شہرکے کئی مسلم اکثریتی وارڈوں میں بی جے پی کارپوریٹرس کو جیتانے کیلئے خود مسلم تنظیموں وافراد کا ہاتھ رہاہے۔پس پردہ رہ کر انہوں نے بی جے پی کو کامیاب کروایاتھا اور بعض حلقوں میں خودکچھ امیدواروں نے یہ کہاتھاکہ چاہے بی جے پی جیت جائےہم سیکولر امیدواروں کو جیتنے نہیں دینگے۔آج حالات اس طرح سے مجبور ہوچکے ہیں کہ کسی کی ضد کی وجہ سے کسی اورمیدان میں اُترکر کام کرناپڑرہاہے۔الیاس نگر میں جن لوگوں نے بھی اس کام کو انجام دیاہے،اُس کی ستائش کی جارہی ہے۔
