کار کی ٹکر سےبرقی ستون زمین دوز

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

ساگر: تعلقے کے سگندور کے قریب رونما ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک تیز رفتارکار لائٹ کےکھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں لائٹ کھمبا زمین پر گرجانے کی اطلاع ملی ہے۔ یہاں کے بھوجنگیا شیٹی نامی شخص سے ملاقات کرنے آئے ہوئے مہمان کار کے درمیان آرہےبیل سے بچنے کی کوشش میں سیدھے برقی ستون سے جاکر ٹکر گئے۔ جس کے نتیجے میں برقی ستون زمین پر گرگیا۔ اس دوران بجلی کے قریب واقع ہوٹل کو بھی نقصان پہنچنے کی بات سامنے آئی ہے۔مقامیوں کے مطابق یہ حادثہ خطرناک بھی ہوسکتاتھا کیونکہ ستون کے گرنے کے بعد بھی کچھ دیر تک اس میں بجلی دوڑ رہی تھی اگر کوئی اسے چھولیتا تو کسی کی جان بھی جاسکتی تھی۔