سورب: سی ای ٹی امتحان کے نتائج کیسے آئیں گے اس بات سے خوفزدہ ایک طالب العلم کے خود کشی کرلینے کا افسوسناک واقع سورب تعلقے میں رونما ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تعلقے کے چندرگتی تعلقہ کے ساکن پی یو سی سال دوم کا طالب العلم چنمئی(19) جس نے اپنے گھر کے پچھلے حصہ میں ایک درخت پر پھانسی کا پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی ہے۔ خودکشی کی وجہ میں چنمئی کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ سی ای ٹی امتحان کے نتائج سے کافی گھبرایا ہوا تھا ۔اسی خوف وگھبراہٹ کی وجہ سے شاید اس نے خودکشی کرلی ہوگی ایسا امکان کیا جارہا ہے۔ انجینئر بننے کا خواب دیکھنے والے چنمئی نے پچھلی دفعہ سی ای ٹی کا امتحان دیا تھا ، لیکن اس دفعہ وہ توقع کے مطابق کامیابی نہیں ملی ، اس لئے اس نے دوبارہ سی ای ٹی کا امتحان لکھا تھا ، لیکن اس دفعہ بھی سی ای ٹی میں اعلیٰ نمبرات آئیںگے یا نہیں اس بات کو لیکر کافی پریشان رہا کرتا تھا۔ یہ بیان کرشنا رائو نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا ہے۔
