شیموگہ: شراوتی منصوبے کے تحت لنگن مکی باندھ کے آس پاس علاقوں میں ہورہی بارش کی وجہ سے باندھ میں مسلسل پانی کا ذخیرہ جمع ہورہا ہےاور پانی کی سطح بڑھتی جارہی ہے۔ افزود پانی کو کسی بھی وقت ندی میں چھوڑا جاسکتا ہے۔لہٰذا ندی کنارے مکینوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ندی کنارے کسی بھی طرح کی سرگرمی جیسے جانوروں کو نہلانا، پمپ سیٹ سے پانی بھرنے وغیرہ جیسی کسی بھی طرح کی سرگرمیوں کو انجام دینے پر پابندی عائد کی ہےاور انتباہ کیا جارہا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ضرورت محسوس ہونے پر حفاظتی مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ لنگن مکی ڈیم کی کم ازکم سطح 00.1819فٹ ہے۔ 12 اگست کی صبح 8 گھنٹے تک پانی کی سطح 1812فٹ پر پہنچ چکی ہے۔ باندھ اس وقت 85 فیصد بھرتی ہوچکا ہے۔ باندھ میں اندرونی پانی کی سطح 11174 کیوسک ہے۔ اگر اسی طرح اندرونی پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا رہا تو باندھ اپنی محدود سطح سے اوپرہونے کے ممکنہ امکانات ہیں۔ باندھ کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت پانی کو چھوڑے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
