جمعیت العلماء شکاری پور کا سیلاب زدہ علاقوں کیلئے ریلیف جمع پروگرام

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شکاری پور:(انقلاب نیوز):۔جمعیت علماء شکاری پور کا سیلاب زدہ علاقوں کیلئے ریلیف جمع پروگرام احاطۂ جامعہ مدینہ العلوم شکاری پور میں جمعیت العلماء شکاری پور کی جانب سے ایک مختصر پروگرام بعنوان”خدمت خلق اور اسلامی تعلیمات منعقد کیا گیا جس کی صدارت کے فرائض صدر انجمن اسلام کمیٹی شکاری پور ڈاکٹر حافظ کرناٹکی نے ادا کئے۔اس پروگرام کا آغاز حافظ عارف اللہ مدنی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد عزیزم نجیب الرحمن نے بارگاہ نبوی میں گلدستہ مدحت و عقیدت پیش کیا۔اس پروگرام میں صدر جمعیت العلماء بھدراوتی مفتی محمد صادق نے جمعیت علماء ہند کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور اس جمعیت کے سو سال پر محیط کاموں اور کارناموں کو اجمالی طور پر بیان کیا۔مولانا فضل الرحمٰن قاسمی صدر جمعیت علماء شیموگہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اجتماعیت بہت بڑی چیز ہے شریعت نے اجتماعیت پر زور دیا ہے۔ آپ نے قرآن و حدیث اور عقلی و نقلی دلائل سے خدمت خلق کے عنوان پر بڑی مؤثر اور جامع خطاب فرمایاصدر انجمن اسلام کمیٹی شکاری پور ڈاکٹر حافظ کرناٹکی نے بھی اپنے خطاب میں انسانیت کی خدمت پر زور دیا اور کہاکہ صرف چلنے پھرنے،کھانے پینے اور چند سانسوں کا نام زندگی نہیں ہے۔ انسان وہ ہے جو برے وقت اور مصیبت زدہ حالات میں دوسروں کے کام آئے۔انہوں نے مزید اپنے خطاب میں علماء کرام اور مسلم دانشوران کے اتحاد و اتفاق پر زور دیا اور کہا جمعیت العلماء ملکی پیمانے پر ایک بہت بڑی رفاہی اور دینی تنظیم ہے۔مسلمان اس سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے اسلاف کے نقوش کو زندہ و تابندہ رکھنے کی کوشش کریںصدر جمعیت علماء شکاری پور مولانا محمد ازہر ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے بڑا مذہب انسانیت ہے اور یہی اسلام کی روح ہے۔اگر انسان انسانیت کا لبادہ اتار دیتا ہے تو وہ چلتا پھرتا حیوان بن جاتا ہے۔ہمدردی، رواداری، بھائی چارگی،ایک دوسرے کی خیر خواہی اور مصیبت زدہ انسانوں کی نفع رسانی یہ سب انسانیت میں شامل ہے۔یہی جمعیت علماء کا اہم مقصد ہے۔انہوں نے شکاری پور تعلق کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ ان لوگوں نے کورونا جیسے وبائی مرض کے دور میں بھی  سیلاب متاثرین کی مدد کی۔خازن جمعیت علماء شکاری پور مولانا مختار احمد ندوی نے جمع شدہ رقم اور اناج کی تفصیل بیان فرمائے۔اس موقع پر صدر جمعیت علماء ضلع شیموگہ کے ساتھ ساتھ جنرل سکریٹری ارشد اللہ بیگ ، خازن الیاس احمد خان ، شکاری پور کے علماء کرام ائمہ مساجد مولانا عبد الحفیظ ،مولانا عبد الرقیب،مولانا محبوب الرحمٰن ،مولانا حبیب اللہ ،مولانا عطاء اللہ ، مولوی اشفاق ،حافظ ریحان،حافظ ابوبکر حیات ،قاری ہدایت اللہ اور بڑی تعداد میں نوجوانان شہر و عمائدین موجود تھے ۔ مولانا عرفان قاسمی امام جامع مسجد شکاری پور نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔