شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔کرناٹکا پرادیش یوتھ کانگریس کے زیر اہتمام راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے ضمن میںرن فار راجیو گاندھی میراتھن ریس کا آغاز کیا گیا۔ اس ریس کا آغاز نیشنل صدر بی وی شرنیواس نے ہاتھوں عمل میں لایا گیا۔ جدید ہندوستان کی تشکیل میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا بہت بڑا حصہ ہے۔ ان کے دور میں شروع کئے گئے منصوبے بہت دوراندیشی کے نظریے رکھتے تھے۔ان باتوں کا اظہار نیشنل یوتھ کانگریس کے صدر بی وی شرینواس نے کیا ہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے 77 ویں جنم دن کے پیش نظرکرناٹکا راجیہ یوتھ کانگریس کی جانب سے "رن فار راجیو” 5کے رن میراتھان” کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں آئی ٹی انڈسٹری اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں انقلابی تبدیلیوں کے ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ انہوں نےکسانوں ، غریبوں ، مزدوروں ، خواتین سمیت تمام لوگوں کے مفادات کو اہمیت دیتے ہوئے منصوبےتیار کئے ہیں اور اس پر عمل کیاتھا۔راجیو گاندھی کی بدولت ہی ملک میں پنچایت راج کے نظام کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ 18 سال کی عمر والے نوجوانوں کو ووٹ دینے کا حق دیا ہے۔ راجیو گاندھی خاص طور پر نوجوان نسلوں کو زیادہ اہمیت دیا کرتے تھے۔ اس دورمیں کئے گئے فیصلے آج بھی فائدہ مند ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک اسٹیٹ یوتھ کانگریس نےراجیو گاندھی کی سالگرہ کے موقع پررن فار راجیو پروگرام کا اہتمام کرنا قابل ستائش تقریب ہے۔ اس سے نوجوانوں میںراجیو گاندھی کے نظریات اور ان نظریات کو فروغ ملےگی۔اس موقع پرایم ایل سی آر پرسنا کمار ، کانگریس کے ضلعی صدر ایچ ایس سندریش ، یمونا رنگےگوڑا ،ایچ سی یوگیش، رمیش ہیگڑے، بلاک کانگریس صدر ہنومنتو، محمد نیہال سمیت سینکڑوں کارکنان نے میراتھن میں حصہ لیا۔
