اصولوں کے پابند تھے آنجہانی دیوراج ارس :ماڈال ویر پاکشپا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چنگیری:(انقلاب نیوزبیورو):۔ تعلق انتظامیہ کی جانب سے آنجہانی سابق وزیر اعلیٰ ڈی دیوراج ارس کی106 ویں سالگرہ منائی گئی۔اس موقع پر رکن اسمبلی و چیرمن کرناٹک صابن اور ڈٹرجنٹ بورڈ "کے ماڈال ویرپاکشپا نےبات کرتے ہوئےکہا کہ ہل چلانے والاہی اصلی مالک” قانون کو آنجہانی سابق وزیر اعلیٰ دیوراج ارس نے اپنی دور اندیشی اور قیادت کے جوہر کو منواتے ہوئے قانون کو نافذ کیا ۔سروریگو سما پالو،سمابالو” ان کا نظریہ رہا غریبی ہٹاؤ جیسے بہت ساری اسکیمیں لانے والے آج بھی ان کی لائی ہوئی اسکیمیں جاری و ساری ہیں اور عوام کے مفادات کو ہمیشہ مدِنظر رکھتے ہوئے کام کرنے کے عادی تھے۔اس تقریب میںتحصیلدار ڈاکٹر پُٹاراجو گوڈا ،پسماندہ طبقات دیولپمنٹ افسر آنند ، تمکوس کے سابق ڈائریکٹر ہرے مللی لوکیشپا ،وغیرہ شریک رہے۔