ضمیر احمدنے کیا دہلی کارُخ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے رکن اسمبلی ضمیر احمد کو سمنس جاری کیاگیاتھا جس کے تحت وہ آج کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سےصبح دہلی کیلئے روانہ ہوئےاور آج شام ہی انہوں نےدہلی میں واقع ای ڈی کے دفتر پرحاضری دیتے ہوئے ای ڈی کے سوالات کاجواب دیا۔واضح ہوکہ کل رات پھر انہوں نےکے پی سی سی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمارسے ملاقات کی تھی اورصبح ہی ای ڈی کے دفتر پہنچے۔دوسری جانب سوشیل میڈیاپر تبصرہ کیاجارہاہے کہ ایک مسلم لیڈر کی طرف سے عالیشان مکان بنانے پرہی اس طرح سے حراساں کیاجارہاہے تو آنے والے دنوں میں مسلم قیادت کو ختم کرنے کیلئے کیا کچھ کیاجائیگایہ سوچنے والی بات ہے۔