بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔محکمہ پولیس میں ملازمت کے متلاشیوں کے لیے یہ بہت اچھا موقع ہے۔ کرناٹک اسٹیٹ پولیس نے 387 سیول کانسٹیبل کے عہدوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ان عہدوں کے لیے درخواست کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ فیس کی ادائیگی 8 ستمبر 2021 تک کی جا سکتی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں کا انتخاب خالص تحریری ٹیسٹ اور فزیکل ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائیگا۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ درخواست دینے سے پہلے آفیشل ویب سائٹ پر جائیں اور نوٹیفکیشن کو غور سے پڑھیں۔ خالی جگہ سے متعلق مزید تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔درخواست دینے کا سلسلہ 19 اگست سے شروع ہوچکاہے اور عرضی دینے کیلئے آخر تاریخ6ستمبر2021 تک مقررکی گئی ہے اورفیس جمع کرنے آخر ی تاریخ8ستمبر تک رہے گی۔سیول کانسٹیبل کےعہدوں کیلئے امیدواروں کی تعلیمی لیاقت پی سی یو سال دوم کسی تسلیم شدہ بورڈ سے مساوی پاس ہونا چاہیے۔ امیدواروں کی عمر 19 سال سے 31 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ تاہم، مخصوص زمرے کے امیدواروں کی عمر 19 سال سے 33 سال کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔درخواست کی فیس/400/- جنرل اور او بی سی زمرے کے امیدواروں کیلئے 200/- ایس سی/ایس ٹی زمرے کے امیدواروں کیلئے ہے۔ عرضی بھرتی کرنے کے بعدچالان بنائیں اور ایچ ڈی ایف سی بینک یا پوسٹ آفس کے ذریعے ادائیگی کریں۔آن لائن عرضی دینے کیلئے ویب سائٹ۔ www.rec21.ksp-online.in
