حافظ کرناٹکی نے اپنے قلم میں توازن برقر اررکھاہے:آفاق عالم صدیقی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
حافظ کرناٹکی کی تصنیف امہات المومین کتاب کی رسم اجراء کے موقع پراظہارخیال
شکاری پور:۔حافظ کرناٹکی کے قلم میں توازن ہے،جو ہر معاملے پر قلم اٹھاسکتے ہیں،شعروشاعری،نثروتنقیداور دینی علوم پر وہ بیشمار کتابیں لکھ چکے ہیں،ان کا یہ عمل غیر معمولی ہے۔اس بات کااظہار معروف ادیب آفاق عالم صدیقی نے کیاہے۔انہوںنے یہاں کے مدینۃ العلوم میں منعقدہ حافظ کرناٹکی تصنیف امہات المومین کتاب کی رسم اجراء کے موقع پرکہاکہ حافظ کرناٹکی نےجن امور پر اپنا قلم اٹھایاہے وہ وقت کی ضرورت ہے،آج اُمت کا ایک بڑا طبقہ اپنی امہات المومین  کے ناموں سے بھی ناواقف ہے،ایسے میں حافظ کرناٹکی نے امہات المومین کے تعلق سے جو تفصیلات اپنی اس کتاب میںدرج کی ہیں وہ نہ صرف بچوںکیلئے بلکہ بزرگوں ونوجوانوںکیلئے بھی مفید کتاب ہے۔عام طور پر امہات المومین کے تعلق سے جو کتابیں ہمارے یہاں موجودہیں اُس میں آسان زبان کا استعمال نہیں ہواہے،جس کی وجہ سے ان کی کتابوں کو پڑھنے میں مشکلات درپیش تھیں۔لیکن حافظ کرناٹکی کی لکھی ہوئی کتاب نے اس مشکل کو آسان کردیا۔انہوںنے اس موقع پر اس بات کابھی اظہارکیاکہ ہمارے یہاں لکھنے والوںکی قدرنہیں ہے،ایک شاعرایک شاعردشمن ہے،تو دوسرا صحافی ،صحافی کا دشمن ہے۔جب لکھنے والوںکی عزت کرنےوالوںمیںاضافہ ہوگاتو عمل خود بخودہر ایک کے دل میں بسنے لگے گا۔ہمارے یہاں علم کے قدردانوںکی کمی ہے،ایک ڈاکٹر یا سائنسدان محدود شعبے میں کام کرتے ہیں،لیکن ایک لکھنے والااپنی تحریروںسے دنیا کانقشہ بدل سکتاہے،یہ علم کی طاقت ہے۔ہمیں چاہیے کہ جس طرح سے ڈاکٹر ،انجینئر و سائنسدان کی قدرکی جاتی ہے اسی طرح سے لکھنے والوںکی بھی قدرکی جائے۔اس دوران مدینۃ العلوم مدرسہ کے مہتمم مولانا اظہر ندوی نےبات کرتے ہوئے کہاکہ امہات المومین کتاب میں علم کاذخیرہ ہے،حافظ کرناٹکی جہاں بچوںکیلئے حافظ جی ہیں وہیں بڑوںکیلئے حافظ کرناٹکی ہیں۔حافظ کرناٹکی نے امہات المومین پربہت ہی جامع کتاب لکھی ہے،اس سے اُمت مسلمہ کو اپنے امہات المومین کے تعلق سے سمجھنے میں آسانی ہوگی۔صدارتی تقریر میں حافظ کرناٹکی نے کہاکہ میںنے جہاں نظم میں اپنی پہچان بنانے کی کوشش کی ہے وہیں نثرمیںبھی قلم آزمایاہے،آج ہم نے ادب میں نہیں پہچان کو قائم کرنے پرزیادہ توجہ نہیں دی ہے۔ امہات المومین کے تعلق سے جو کتاب منظرعام پر لائی گئی ہے اُس کے ذریعے سے ہم اپنی مائوںکے تعلق سے معلومات حاصل کرسکتے ہیںجو اُمت اپنی مائوں کے تعلق سے معلومات حاصل کرنے میںناکام ہے وہ دنیامیں اپنی پہچان بنانے میں ناکام ہوجائیگی۔اس موقع پر روزنامہ انقلاب کے مدثراحمد،محمد لیاقت،صبغت اللہ ڈالرسمیت دیگر افراد موجودتھے۔اسی دوران حافظ کرناٹکی کو روزنامہ آج کاانقلاب کی جانب سے ان کی خدمات پر تہنیت پیش کی گئی۔