شیموگہ :۔کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کی سفارش پرآل انڈیا اَن آرگنائز کانگریس ورکرس کمیٹی کے صدر آربند سنگھ کے احکامات کے مطابق کرناٹکا پردیش کانگریس اَن آرگنائز ورکرس کمیٹی شیموگہ کے ضلعی صدر کے طور پر عبدالرحمان(انو)کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر کے پی یو ایمپلائی سی یو کی رہنمائی میں غیرمنظم ملازمین کو منظم کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط اورقوت بڑھانے کی ذمہ داری دی گئی ہےاوران سے امید کی جارہی ہے کہ وہ اپنا بھر تعاون کریں گے اور زیادہ سے زیادہ پروگراموں کا انعقاد کرتے ہوئے ورکرس کمیٹی کو منظم کریں گے۔ اس بات کا اظہار جی ایس منجوناتھ نے کیا ہے۔
