چکمگلور:کانگریس کسان سیل کے ریاستی صدر قومی ہمدرد وخدمتگار سی این اکمل کی جانب سے اوریوتھ کانگریس کمیٹی کے تعاون سے شرت آنکھوں کی اسپتال کڈور کی خدمت حاصل کرکے شریف گلی چکمگلور میں مفت آنکھوں کے چیک اپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے شہر کےاکثر لوگوں نے استفادہ حاصل کیا۔ اس سلسلے میں ایک جلسہ سی این اکمل کی صدارت میں رکھا گیا تھا ، جلسے کا آغاز پودے کو پانی ڈالکر کیا گیا۔ اس جلسے میں تعریفی کلمات یوتھ کانگریس کے ضلعی نائب صدر راہل نے کہا کہ فستائی طاقتوں کے مقابل آج کانگریس واحد سیکولر پارٹی ہے۔انہوں نے سی این اکمل کی خدمات کا اعراف کرتے ہوئے کہا کہ چکمگلور ضلع کے ایک ابھرتے ہوئےلیڈر ہیں اوروہ مسلمانوں کی شان اورطاقت ہیں لہٰذا ہم سب کو ایک ہوکرہر معاملے میں انکا ساتھ دینا ہے۔ اس جلسے سے ہوتھ کانگریس بلاک لیڈر سبحان تنوج کمار، یوتھ لیڈر نے خطاب کیا، صدارتی خطاب میں سی این اکمل نے کہا کہ یہ سب قومی خدمت صرف اللہ کو راضی کرنے کیلئے ہے۔ نام ونمود کیلئےنہیں آنکھیں اللہ کی عظیم نعمت ہیں اسکی حفاظت اشد ضروری ہے۔ انہوں نے شہرکے مسلم قائد سی آر صغیر آحمد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں یاد کیا۔ جلسے کی نظامت کانگریس یوتھ لیڈر شہاب الدین نے کی۔ شرت اسپتال کے عملے میں ڈاکٹر کوشک، نرس پرگتی چترا موجودتھیں، جنکا بھرپور تعاون رضوان اورصادق نے خدمات انجام دیں۔
