بی جے پی حکومت چوکیدار حکومت نہیں ، چور حکومت ہے: رمیش

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔ مرکز میں بی جے پی کی حکومت چوکیدار حکومت نہیں بلکہ چور حکومت ہے۔یہ الزام کانگریس لیڈر اور کارپوریٹر بی اے رمیش ہیگڑے نے لگایا ہے۔ انہوں نے آج یوتھ کانگریس کی جانب سےوی آئی ایس ایل اورایم پی ایم کی بقاء کیلئے زیر اہتمام ایک خط مہم کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت نے عوامی ادارے قائم کیے اور روزگار فراہم کیاہے۔ لیکن جب سےمرکزمیںبرسر اقتدار آنے والی نریندر مودی کی حکومت صرف اپنے منافع کیلئے سرکاری ادارے فروخت کر تی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایس یڈ یورپا شیموگہ ضلع سے چار بار وزیراعلیٰ رہے ہیںلیکن انہوں نے ایم پی ایم اور وی آئی ایس ایل کمپنیوںکو بچانے کی کوشش نہیں کی۔ ایم پی ایم کو پہلے ہی آئی ٹی سی کو بیچنے کی تمام تیاریاں ہوچکی ہیں۔ اس موقع پربھدراوتی کے ایک نوجوان لیڈر گنیش نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں دو فیکٹریاں بند ہیں اور مزدوروں کی حالت قابل رحم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وی آئی ایس ایل اور ایم پی ایم کو دوبارہ شروع کرنے کیلئےفوری طور پر کارروائی نہیں کی جاتی ہےتو ریاستی یوتھ کانگریس کی جانب سے بھدراوتی سے شیموگہ کے رکن پارلیمان کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا جائیگا اورساتھ ہی سخت احتجاج کیا جائے گا۔انہوں برہمی سے کہا کہ منافع بخش سرکاری اداروں کو بیچ کر بی جے پی حکومت پرائیوٹ سیکٹر کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ اس احتجاج میںیوتھ کانگریس لیڈر مدھوسودن ، کے چیتن ، سنیل ، اقلیتی کانگریس قائدین میں محمد نہال ، عرفان ، اکبر ،بابو، گریش ، عبداللہ ، روی وغیرہ موجودتھے۔