دہلی:(نیوز ایجنسی):۔ قومی دارالحکومت کی سرحدوں پر طویل وقت سے جاری کسانوں کے احتجاج کے جلد حل کرنے کی امیدظاہرکرتے ہوئے متنازعہ زرعی قوانین پر سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی کے ایک رکن نے بدھ کے روز کہا کہ رپورٹ کسانوں کے حق میں سو فیصدسہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو جلد از جلد اس معاملے کی سماعت کرنی چاہیے۔کمیٹی کے رکن نے اعتراف کیا کہ حکومت اور سپریم کورٹ کو رپورٹ کے اجراء کے ساتھ پیدا ہونے والی امن و امان کی صورت حال پر غور کرنا ہوگا جس کے لیے انہیں وقت درکار تھا، لیکن وہ اسے نظرانداز نہیں کر سکتے ۔ کمیٹی کے رکن شیٹ کاری تنظیم کے صدر انیل جے گھنوت نے یکم ستمبر کو چیف جسٹس کو خط لکھ کر رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ دیا لیکن وہ اور ان کی تنظیم یقینا یقین رکھتی ہے کہ قوانین میں کئی خامیاں ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔گھنوت نے بتایا کہ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ عدالت عظمیٰ جلد سے جلد اس رپورٹ کو عام کرے تاکہ کسانوں کے تمام شبہات دور ہوں۔
