طالبان پر درندگی کا الزام: امراللہ صالح کے بڑے بھائی کا قتل کردیا

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
کابل: افغانستان میں طالبان کے خلاف مضبوط لڑائی لڑ رہے امراللہ صالح کے بڑے بھائی کا طالبان نے قتل کردیا ہے۔ خبر کے مطابق، روح اللہ صالح کو طالبان نے پہلے ٹارچر کیا اور اس کے بعد بے رحمی سے قتل کر دیا۔ یہ حادثہ پنجشیر کا بتایا جا رہا ہے، جہاں پر ابھی بھی طالبان کی جدوجہد جاری ہے۔ اطلاع ملی ہے کہ جمعرات کی رات طالبان اور ناردن الائنس کے درمیان پُرتشدد جھڑپ ہوئی تھی۔ اس حادثہ میں ہی امراللہ صالح کے بڑے بھائی روح اللہ صالح کو مار گرایا گیا۔ ایسی خبر ہے کہ طالبان کے جنگجووں نے روح اللہ صالح کو کافی ٹارچر کیا تھا۔ ابھی تک اس خبر سے متعلق باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ خود امراللہ صالح کی طرف سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔پنجشیر وہی علاقہ ہے، جہاں پر طالبان کا این آر ایف اور ناردن الائنس کے ساتھ جدوجہد جاری ہے۔ 15 اگست کو کابل پر طالبان نے اپنا قبضہ کرلیا تھا۔ حالانکہ پنجشیر میں ناردن الائنس نے اپنی آزادی کی جنگ جاری رکھی تھی۔ اشرف غنی کے ملک چھوڑ کر جانے کے بعد امراللہ صالح نے پنجشیر کے جنگجووں کو کھلی حمایت دی تھی۔ ان کی طرف سے کئی مواقع پر طالبان کو کھلی وارننگ بھی دی گئی ہے۔ حالانکہ طالبان کا کہنا تھا کہ وہ ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔