دہلی:بھارت کی معروف صحافی رانا ایوب جنہوں نے گجرات فسادات پر تفصیلی تحقیق کرتے ہوئے ایک کتاب بھی لکھی ہے،ان پر اب سنگھ پریوارکے ایجنٹوں نے شکنجہ کسنا شروع کیاہے۔رانا ایوب پر اترپردیش کے غازی آبادمیں ایف آئی آر درج کی گئی ہے،جس میں رانا ایوب پر الزام لگایاگیاہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پرفنڈس اکٹھاکرتے ہوئے اسے امدادی کام کا نام دیاہے۔بتایاگیاہے کہ رانا ایوب نے مہاراشٹر،آسام اوربہارکے سیلاب متاثرہ افرادکی مددکیلئے سوشیل فنڈنگ پلاٹ فارم”کی ٹو” کے ذریعے سے پیسے اکٹھا کرنا شروع کیاتھا۔اس تعلق سے غازی آبادکےہندو آئی ٹی سیل کے بانی وکاس نامی شخص نے پولیس میں معاملہ درج کرواتے ہوئے بتایاہے کہ رانا ایوب نے غیر قانونی طو رپر فنڈس اکٹھاکئے ہیں،اس میں بیرونی ممالک سے بھی چندہ وصول کیاگیاہے۔”کی ٹو” کے مطابق ران ایوب نے آسام،بہاراور مہارشٹراکے سیلاب متاثرہ اور کوویڈمتاثرہ افرادکی مددکیلئے69.2کروڑ روپئے اکٹھاکئے تھے ، ان میں سے90.1 کروڑ روپئے خرچ کئے جاچکے ہیں اور مزید90 لاکھ روپئے ٹیکس کے طو رپر اداکیاگیاہے۔اگر اس میں مزید پیسے بچتے ہیں تو وہ پیسے امدادکرنے والوں کو واپس لوٹائے جائینگے،رانا ایواب پر دفعہ 420،406،403 کے تحت معاملہ درج کیاگیاہے۔
