پہلی تا پانچویں جماعت شروع کرنے کیلئے حکومت فکر مند ہے:وزیر تعلیم

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔پہلی تا پانچویں جماعت تک ا سکول شروع کرنے کے بارے میں جلد ہی ایک تکنیکی نشست منعقد کرتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔اس بات کا اظہاروزیر برائے پرائمری وثانوی تعلیم بی سی ناگیش نے کیا ہے۔ ہفتہ کے روز شیموگہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ6 سے 8 ویںجماعتیں ہمارے اساتذہ کی طرف سےاچھی طرح چلائی گئی ہیں۔ اس طرح دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے ۔جلد ہی 1 سے 5 ویںجماعت تک ا سکول کھولنے کا مدعا تکنیکی کمیٹی کے آگے رکھا جائیگا، تکنیکی کمیٹی کی نشست سے منظوری واجازت ملنے کے بعد ہی اسکولوں کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نصاب میں کٹوتی کرنے کے بارے میں برڈج کورس کروائیںگے۔ اگر نصاب مکمل کیا جائے تو بچوں کو فائدہ ہوگاکیونکہ بچے ڈیڑھ سال سے اسکول سے دور رہےہیں۔اس کو برڈج کورس سے مکمل کیا جانا چاہئے۔ اس سال اگر نصاب میں کمی کی جائیگی تو اگلی کلاس میں نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔لہٰذا اس بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔نامہ نگار کے ایک سوال پر کہ "کیا اساتذہ کی تعطیل میں کمی لاتے ہوئے نصاب مکمل کیا جاسکتا ہے؟ وزیر موصوف نے جواب دیا کہ اس بارے میں سوچیںگے، اس پرفی الحال کوئی بحث نہیں ہوئی ہے۔ اگلے چند دنوں میں اساتذہ کے تعاون کو دیکھتےہوئے کوئی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیرالا میں کورونا عروج پر ہے۔ اُڈپی ، منگلور میں کم ہے، حکومت نے اسکول شروع کیا ہے اگر کورونا بڑھتا ہے تو اسے فوری طور پر روکنے کا موقع بھی دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کے بڑھنے کی صورت میں اس پر فیصلہ کریں گے۔