اقلیتی طلباء کیلئےNSPاسکالرشپ کیلئے عرضیاں مطلوب

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:ہرسال کی طرح امسال بھی محکمہء اقلیتی بہبود، حکومتِ ہندکی جانب سے 1تا 10 ویں جماعت کے لئےآن لائن ” پری میٹرِک اسکالر شپ”اور 11 ویں تا اعلیٰ تعلیم کی سبھی جماعتوں کے لئے” پوسٹ میٹرِک اسکالرشپ” کا اعلان کیا گیا ہے۔اسکالر شپ کے فارم آن لائن جمع کروانے ہوں گے۔لہٰذا کثیر سے کثیر تعداد میں اپنے بچوں کی عرضیاں داخل کرواکر فائدہ حاصل کریں۔اس بات کی اطلاع شیموگہ ضلع نوڈل افسرسید مستفیض الحسن (اردوای سی او) نے دی ہے ۔انہوںنے اس تعلق سےا خباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتی طلباء اسکالرشپ حاصل کرنے کیلئے حکومت سے جاری کردہ ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔عرضی دائرکرنے کی آخری تاریخ 15نومبر 2021 مقررکی گئی ہے۔لہذا وقت رہتے اسکالر شپ کی عرضی دائر کریں۔عرضی دائرکرنے کیلئے درج ذیل دستاویزات درکارہیں۔ بچے کاآدھار کارڈ زیراکس، اِنکم سرٹیفیکیٹ1لاکھ سے کم کی ،بچےکے بینک پاس بُک کے پہلے صفحے کا زیراکس ( اگر کھاتہ کسی بھی نیشنل بینک میں ہو تو بہتر ہے)،موبائیل نمبر آدھار کارڈ میں درج ہے اسی کا استعمال کیاجائے تو بہتر ہے)،بچے کا آدھار کارڈ اس کے بینک اکاؤنٹ سے "لِنک” ضرور کروالیں۔نوٹ: ریاست کی جانب سے دی جانے والی SSPاسکالر شپ کا آغاز ابھی نہیں ہواہے۔ لہٰذا ابھی صرف NSP اسکالرشپ کی عرضی دائر کریں۔سبھی عوامی اداروں اور تنظیموں اور والدی و سر پرست سے التماس ہے کہ وہ اپنےاور اپنے گاؤں،محلے کے ہر طالبِ علم تک اسکی خبر پہنچائیں اور اسکالرشپ جمع کرنے میں بچوں کی مددکریں۔مزید جانکاری کیلئے اس نمبر پررابطہ کریں۔9844602560
www.scholarships.gov.in