دہلی:۔ماحولیات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ترقی یافتہ ملکوںکے رہنماؤں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ دوسرے ملکوں کے لیے ٹکنالوجی اور وسائل کی دستیابیکو یقینی بنائیں، تاکہ آب وہوا کی تبدیلی کے خلاف اُن کی لڑائی میں اُن کی مدد کی جاسکے۔آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق عالمی کارروائیوں کو مستحکم کرنے کے بارے میں ایک پینلمباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے زور دے کر کہا کہ بھارت آب وہوا میںتبدیلی کے پیرس سمجھوتے کے تحت اپنے تمام وعدے پورے کرنے والا واحد گروپ-20 ملک ہے۔ماحولیات کے وزیر نے بتایا کہ مرکز اپنے نشانوں اور حصولیابیوں کا جائزہ لیتا رہتاہے اور اُس نے کاربن ایندھنوں کے استعمال اور دوسرے اخراج کو کم کرنے کے سلسلے میںاپنے نشانوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔انہوں نے قابل تجدید توانائی کے وسائل کو اس کی زیادہ سےزیادہ گنجائش تک بروئے کار لانے اور صاف ستھری توانائی کو یقینی بنانے کے بھارت کےعزم کو دہرایا۔ پینل مباحثے کا اہتمام آج فرانس کے سفارتخانہ نے کیا تھا۔
