کوویڈویکسین کی تیسری خوراک کے تعلق سے فیصلہ ابھی نہیں :آراشوک

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:(انقلاب نیوزبیورو):۔ کوویڈ ویکسین کی ویکسین کی تیسری خوراک کے تعلق سے ابھی فیصلہ نہیں لیا جائےگا۔ ممبئی کی طرح بنگلور میں بھی کورونا وارئرس کو تیسرا ڈوز یعنی بوسٹر دینے کے تعلق سے ابھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔اس بات کی اطلاع بنگلور کے نگران وزیر آراشوک نے دی ہے۔ انہوں نے یہاں بی بی ایم پی کی جانب سے منعقدہ ویکسین مہم کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیسری خوراک کے تعلق سے ماہرین میں بھی اختلافات ہیں۔ اس سلسلے میں ابھی کچھ فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہر اسمبلی حلقے میں کوویڈ ویکسین کیمپ کا اہتمام کیا جائیگا۔ اس تعلق سے وزیر اعلیٰ کے ساتھ بات کی جائیگی اوردسمبر کے آخر تک ہرایک کوکوویڈ ویکسین دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیںگے۔