اسکولوں کو مثالی بنانا طلباء کے ہاتھ میں ہوتاہے: ڈی سی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:(انقلاب نیوزبیورو):۔کوئی بھی اسکول چھوٹا یا بڑا سکول نہیں ہوتابلکہ ایک بڑا اور مثالی ا سکول بنانا طلباء کے ہاتھ میںہوتا ہے۔اس سمت میں طالب العلموں کو صرف اورصرف تعلیم پر ہی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ کامیابی اورکارنامے آپ کے قدم چومیںگے ۔ ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار نے کہی ہے۔ انہوں نے آج کرناٹک اسٹیٹ کنسٹریشن ورکرس سنٹرل یونین کی جانب سے ہرگی علاقے کی سرکاری اسکول کے75سال مکمل ہونے کے پیش نظر منعقدہ ایک تقریب میں حصہ لیتے ہوئےبچوں میں اسکول بیگ اور کھانے کی پلیٹ تقسیم کئے اورتقریب کا افتتاح کیا۔اس دوران اپنے خطاب میں کہا کہ ایک طالب العلم کی حیثیت سے بچوں کی توجہ صرف پڑھائی پر ہونی چاہیے۔ تعلیم ایک بہت بڑی طاقت ہے۔تعلیم کے ذریعے ہی انسان کی مجموعی ترقی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے والدین بے شمارمشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے بچوں کو تعلیم دلواتے ہیں،بچوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے والدین اوراساتذہ کا احترام کرتے ہوئے انکی محنت ومشقت کی قدر کریںاور پوری محنت ولگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ تمام طلباء کو کم از کم ماسٹر ڈگری حاصل کرنی چاہیے۔ اجلاس میں شریک کے ایس سی ڈبلیو سی کے ضلعی سکریٹری سندر بابو نے کہا کہ ہرگی کی ہائیرگورنمنٹ پرائمری اسکول اب 75 سال مکمل کرچکی ہے۔ اس وقت یہاں 45 طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر مزدوروں کے بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے بچے بہت ہی بہادر اور حوصلہ مند ہوتے ہیں۔ ان میں خود اعتمادی کا جذبہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ مزدور کی زندگی کیلئے ایک مشعل راہ کے طور پر مانے جانے والے سرایم ویشویشوریا نے بھی اپنی زندگی میں بہت ساری مشکلات کا سامنا کیا تھا اور تعلیم حاصل کی تھی ہے۔ ایسے عظیم شخصیتوں کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں ان مثالوں کے ذریعہ ہمیں اپنی تعلیم کے مقصد کو سمجھنا چاہئے اور معاشرے میں معیاری مقام بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اس موقع پرکے ایس سی ڈبلیو سی یو کے اڈوائزر ایم بھوپال، ضلعی سکریٹری آرموگم، ایس ڈی ایم سی صدرشری دھر، ہرشیتا فائونڈیشن کے صدر جیوتی، اسکول کے میر معلم لتا، دیگر اساتذہ وعملہ موجودتھا۔